
بیلجیئم میں 283 لوگوں کی اموات ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہو کر بیلجیئم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 283 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کورونا وائرس کی وبا سے دنیا کا ہر ملک ہے پریشان اور اس ہی وجہ سے بہت سے ممالک میں لاک ڈاون نافز کیا گیا ہے تاکہ اس وبا سے محفوظ رہا جا سکے۔
دوسری جانب کورونا وائرس سے بیلجیئم میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 4440 ہوگئی ہے۔
بیلجیئم فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے رپورٹ کیا گیا گذشتہ روز 13434 افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے ڈھائی ہزار لوگوں کے پازیٹیو رپورٹ سامنے آئی ہیں۔
اس کے علاوہ گزشتہ 29 دنوں سے بیلجیئم میں لاک ڈاؤن نافز ہے۔
بیلجیئم میں 239 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بیلجیئم میں کورونا سے متاثر مجموعی طور پر 5524 افراد علاج کیلئے اسپتال میں داخل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News