
سابق امریکی وزیر خارجہ اورامریکی پالیسیوں کےماہرہنری کسنجرنےخبردارکیاہےکہ کوروناکی وبا اپنے اثرات کی بناء پرکوروناکی وبا ایک نیاورلڈ آرڈر ثابت ہوگی۔
ان کامزیدکہناتھاکہ یہ وباعارضی نہیں بلکہ اس کےتباہ کن معاشی ومعاشرتی اثرات آنےوالی نسلوں میں بھی محسوس کیےجائیں گے۔
ہنری کسنجر نے امریکن وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ایک مضمون میں لکھاہےکہ میں ‘کوڈ ۔19′ کی وبا کی حقیقت کو’بلیگ کی جنگ’ کے مماثل سمجھتا ہوں۔ میں نے جوکچھ اس جنگ میں محسوس کیا وہ آج بھی محسوس کررہا ہوں۔
کسنجرنےکوروناکے منفی اثرات کےحوالےسےخطرےکی گھنٹی بجاکربالخصوص امریکا اوربالعموم پوری دنیاکوبیدارکرنےکی کوشش کی ہے۔
انہوں نےخبردارکیاکہ کورونا وائرس سےعمرانی معاہدوں کا شیرازہ بکھرتادکھائی دےرہاہے۔ کورونا کے بعد کی دنیا اس سے پہلےکی دنیا سےمختلف ہوگی اورمیری نگاہ میں کورونا آنےوالےدورمیں ایک نیا ‘ورلڈ آرڈرثابت ہوگا۔
امریکااورپوری دنیا میں معاشی افراتفری پھیلنےاوربڑے پیمانے پرمعاشی تبدیلیوں کابھی عندیہ دیاہے ۔
انہوں نےبحران سےنمٹنے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کرتےہوئےکہا کہ کوروناکی شکل میں ایک نیابین الاقوامی آرڈرتشکیل پارہاہے۔
انہوں نےکوروناکےنتیجے میں پوری دنیامیں آنے والی تبدیلیوں کےلیےتمام ممالک اوراقوام کوتیاررہنے پرزور دیاہے ۔
کسنجرنےمضمون میں مزیدکہاکہ کورنا کےبعد دنیا کی ایک نئی صف بندی ہوگی،خوش حالی بھی لوٹے گی۔ استحکام بحال ہوگا۔ مگرکوویڈ ۔19 وبائی مرض کا خاتمہ ہوگاتوبہت سارے ممالک کےادارےناکام ہوتے نظرآئیں گے۔ کوروناسےپہلےکی دنیابعدکی دنیاسےمختلف ہوگی۔
واضح رہےکہ ہنری کسنجرسابق امریکی صدورنکسن اورفورڈ کےدورمیں امریکا کےوزیرخارجہ رہ چکےہیں اورامریکی سیاست میں ان کی بات کوکافی اہمیت دی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News