
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع صاحب آباد کے پولیس اسٹیشن پر خاتون نے جاکر شکایت کی کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو لاک ڈاؤن میں گروسری کے لیے بھیجا تھا لیکن وہ جب واپس گھر آیا تو اپنی دُلہنیا کو ساتھ لایا۔
ماں کی جانب سے پولیس اسٹیشن کی گئی رپورٹ کے بعد 26 سالہ بیٹے گڈو نے اپنے بیان میں موقف اختیار کیا کہ میں نے دو ماہ پہلے شادی کی تھی مجھے پتا تھا ماں راضی نہیں ہوگی اس لیے بیوی کو گھر نہیں لایا تھا۔
گڈو کا کہنا ہے کہ میری بیوی دہلی میں کرائے کے گھر میں رہتی تھی لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ گھر چھوڑنا پڑا پھر کچھ دن دوست کے گھر پر رکھا تاہم کوئی نیا گھر نہیں مل رہا اس لیے خریداری کے بہانے گیا اور بیوی کو اپنے ساتھ گھر ہی لے آیا۔
ماں نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی سے ہرگز راضی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News