Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی حکومت کے دو مقدس مقامات  کی تزئین و آرائش کے احکامات جاری

Now Reading:

سعودی حکومت کے دو مقدس مقامات  کی تزئین و آرائش کے احکامات جاری
مقدس مقامات 

سعودی حکومت نے کی جانب سے  مکہ مکرمہ میں  مسلمانوں کے دو مقدس مقامات  غار حرا اور غار ثور کی تزئین و آرائش کے احکامات جاری کر دیئے  گئے ہیں۔

 زائرین کی خدمت اور سہولت کے لیے دونوں علاقوں کے متعدد مقامات پر خوبصورت طرز کی تعمیرات بھی  کی جائیں گی ۔

غار حرا اور غار ثور  کی تزئین و آرائش  کی ہدایات  مکہ مکرمہ کے گورنر   شہزادہ خالد الفیصل کی جانب سے جاری ہوئیں ۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیےلاک ڈاؤن اور کرفیو کے باعث غارحرا اور غار ثور پر زائرین کی آمد کا سلسلہ بندہے ۔

تزئین و آرائش کا کام  کئی مراحل پر مشتمل  ہو گا جس میں ابتدائی 30 دنوں میں  ان مقامات پر موجود پتھروں پر زائرین کی جانب سے کندہ تحریریں اور رنگوں کے ذریعے درج مختلف کلمات کی صفائی کی جائے گی۔

Advertisement

ساتھ ہی غاروں  کوجانے والے راستوں کی صفائی اور آرائش کا عمل بھی  انجام دیا جائےگا جبکہ لکڑی کے کھوکھے اور غیرقانونی دکانیں  بھی  ہٹا  دی جائیں گی۔

 زائرین کی سہولت کے لیے دونوں  مقامات  پر خوبصورت طرز کی تعمیرات  بھی منصوبے کا حصہ ہیں ۔

سن چھ سو دس عیسوی میں  نبی کریم حضرت محمد ﷺپر  غار حرا  میں پہلی وحی نازل ہوئی جبکہ غار ثور واقعہ ہجرت کی یاد دلاتا ہے ، جب نبی کریم ﷺ مدینے کی جانب ہجرت کرتے ہوئے  یہاں قیام پذیر ہوئے تھے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
خواتین صحافیوں کی توہین، افغان وزیر خارجہ کا دورہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا
شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے بین البرِاعظمی میزائل 'ہواسونگ-20' کی نمائش
دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر