
سعودی عرب میں رمضان المبارک کاپہلاروزہ جمعہ 24 اپریل کوہونےکاقوی امکان ہے۔
سربراہ ادارہ فلکیات شرف سفیانی کےمطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاندجمعرات کی شام نظرآنےکاامکان ہے،اس لیےپہلاروزہ جمعہ 24 اپریل کوہونےکی توقع ہے۔
حرمین جنرل پریذیڈنسی کےسربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس کی سربراہی میں آج منعقد ہونےوالی کانفرنس میں رمضان المبارک سےمتعلق منصوبے، تمام انتظامات اورلائحہ عمل کااعلان کیاجائےگا۔
واضح رہےکہ چندروزقبل کوروناوائرس کی صورتحال کےپیش نظرسعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نےاپنےایک بیان میں کہاتھا کہ ‘رمضان المبارک میں اگرکوروناوائرس کی صورتحال بہترنہیں ہوتی تواس وباکوروکنےکیلئےاٹھائےجانے والے حفاظتی اقدامات پرعمل کرتےہوئےنمازتراویح گھرمیں ادا کی جاسکتی ہےاورایساہی نمازعید الفطرکے حوالے سے بھی کیا جاسکتا ہے’۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News