
ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے والے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے والے ممالک کو انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہوگا ورنہ صورت حال سنگین ہو سکتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی آہستگی اور احتیاط کے ساتھ کرنا ہوگی۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایک بار پھر کورونا وائرس کو قابو کرنے کے لیے لاک ڈاؤن میں آہستہ آہستہ کمی لانے پر زور دیا تھا۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لاک ڈاؤن کے اقدامات مثبت ثابت ہوئے ہیں اور امید ظاہر کی کہ لوگ یقیناً ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے احتیاط سے کام لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News