Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیڈا نے ہر قسم کے ہلکے اسلحے پر مکمل پابندی لگا دی

Now Reading:

کینیڈا نے ہر قسم کے ہلکے اسلحے پر مکمل پابندی لگا دی

Synopsis

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا بڑا اعلان 

ہلکے اسلحے

کینیڈا نے ملک میں دہشت گردی کی وجہ بننے والے  ہر قسم کے ہلکے اسلحے  کے استعمال اور اس کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان  کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون فوری طور پر نافذ ہے مگر  تمام لائسنس ہلکے اسلحے ان کی کمپنیوں کو واپس کرنے کے لئے دو سال کی مدت کا طریقہ کار طے ہوگا۔

کنیڈین وزیراعظم جسٹن ٹراڈو  نے اعلان میں کہا کہ کیینڈا کو ان کی ضرورت نہیں ہے۔

کینیڈا اسلحے پر پابندی کے بعد اب لائسنس اسلحہ رکھنے والوں کو اپنے تمام ہتھیار واپس جمع کرانے ہوں گے، آج کے بعد سے نئے اسلحے کی خرید و فروخت ، نقل و حمل پر مکمل پابندی شروع ہوگئی ہے۔

لاک ڈاؤن کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر مائیک ریان کا بیان

Advertisement

یاد رہے کہ کینیڈا میں گزشتہ ماہ دہشت گردی میں انیس کے قریب افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا تھا، حملہ آور نے ہلکے جدید ہتھیاروں سے  نووا اشکاشیا میں شدید خونریزی کی تھی۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ہتھیار جمع کروانے والوں کے لیے 2 سال تک عام معافی کا اعلان بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہتھیار جمع کروانے والوں کو تلافی دینے کے لیے قانون سازی کرے گی۔

خیال رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم کی جانب سے فوجی گریڈ ہتھیار پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ایک شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 22 افراد کی ہلاکت کے بعد دو ہفتے کے اندر کیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ کینیڈا کے صوبے نووا اسکوشیا میں مسلح شخص نے فائرنگ سے ابتدائی طور پر 16 افراد ہلاک ہوئے تھے تاہم بعدازاں ہلاک افراد کی تعداد 22 تک پہنچ گئی تھی۔

کینیڈا میں فائرنگ کے بڑے واقعات رونما ہونا غیر معمولی ہے لیکن جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ایسے واقعات اب اکثر پیش آرہے ہیں۔

Advertisement

کینیڈین وزیر اعظم نے کہا کہ ‘آپ کو ہرن کے شکار کے لیے اے آر 15 کی ضرورت نہیں ہے اس لیے ملٹری گریڈ، حملے کے طرز کے ہتھیاروں کی خرید و فروخت، منتقلی، درآمد یا استعمال کی اجازت نہیں ہوگی اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔’

انہوں نے کہا کہ ‘ان ہتھیاروں کے بنانے کا صرف ایک مقصد تھا اور وہ مقصد یہ تھا کہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مارا جائے۔’

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 34 افراد جاں بحق
عالمی سطح پر بھارتی غذائی اشیاء پر پابندی عائد
رفح میں کسی بڑے فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، امریکہ
’حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی’
حماس یرغمالیوں کو رہا کرے تو کل ہی جنگ بندی ہوجائے گی، امریکی صدر
افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 60 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر