
بھارت میں پیر سے ملک گیر لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کو ختم کردیا جائے، لیکن لاک ڈاؤن ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ تمام ریاستوں اور اداروں کو کھول دیا جائے گا بلکہ یہ سب مرحلہ وار ہوگا ۔
انہوں نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کے پہلے مرحلے میں عبادت گاہیں، ریسٹورنٹس اور شاپنگ مالز کھولے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں ریاستی حکام سے مشورے کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News