
ظالم و قابض فوج کی جانب سے عید کے موقع پر ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور محاصرے کی آڑ میں 2 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں عید کے روز بھی قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری رکھتے ہوئے ضلع کلگام میں محاصرے کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔
بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج روکنے کیلئے قابض بھارتی انتظامیہ نے ضلع کلگام اور شوپیاں میں موبائل ، انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔
اس سے قبل ماہ ِ رمضان میں بھی بھارتی فوج کی جانب سے ظالم کاروائیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا تھا بھارتی فوج نے ماہ ِرمضان کے آخری عشرے میں ضلع ڈوڈامیں کاروائی کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔
دوسری جانب حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار مسلم کش ایجنڈے پر کاربند ہے، ضلع کولگام کے علاقے منزگام میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔
مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ دنیا اس وقت کوروناوائرس کی زد میں ہے اور انسانی جانوں کو بچایا جارہا ہے جبکہ مودی سرکار کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہے، مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں حالات کشیدہ کرنے میں مصروف ہے، مقبوضہ کشمیر میں عوام کوروناوائرس سے متاثر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News