
کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی دونوں مقدس مساجد کی مسلسل صفائی اورفرض نمازوں سے خارج اوقات میں انہیں جراثیم سے پاک صاف رکھنے کی ضرورت کے پیش نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے مسجد الحرام کے لیے مزید حفاظتی اقدامات کر لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسجد الحرام کے داخلی راستوں پر جدید سینیٹائزر اور اسکریننگ گیٹ لگائے گئے ہیں جو ہر گزرنے والوں کی اسکریننگ بھی کریں گے اور کورونا وائرس کا شکار افراد کی بروقت نشاندہی کریں گے۔
مسجد الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ماہ صیام کے آخری عشرے میں نمازیوں کے لیے حرمین شریفین کو کھولے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔
یہ جدید واک تھرو گیٹ مسجد کی انتظامیہ اور سینکڑوں کی تعداد میں کام کرنے والے خادمین کے حوالے سے نصب کیے گئے ہیں۔
امام کعبہ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نمازیوں کی پابندی برقرار رہے گی، نماز تراویح میں مساجد کی انتظامیہ اور خادمین شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News