دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ 89 ہزار 935 جبکہ 3 لاکھ 29 ہزار 729 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 27 لاکھ 35 ہزار 998 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ 22 لاکھ 24 ہزار 208 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے ،جہاں کورونا وائرس سے اب تک 94 ہزار 941 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 93 ہزار 39 ہو چکی ہے۔
امریکا کے اسپتالوں میں 11 لاکھ 27 ہزار 286 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ 3 لاکھ 70 ہزار 812 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
روس کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر موجود ہے ،روس میں کل اموات 2 ہزار 972ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 705 ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا وائرس 18 ہزار 894 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 357 تک جا پہنچی ہے۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 79 ہزار 524 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 888 ہو چکی ہیں۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 35 ہزار 704 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 293 ہو گئی۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 27 ہزار 364 رپورٹ ہوئے ہیں،جبکہ مجموعی اموات 32 ہزار 330 ہو چکی ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کورونا کیسز 1 لاکھ 81 ہزار 575 تک پہنچ چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 132 ہوگئیں
جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 270 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 78 ہزار 531 ہو گئے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 222 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 52 ہزار 587 ہو گئے۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 183 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 26 ہزار 949 ہو گئے۔
بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 359 ہو گئی جبکہ 3 ہزار 435 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 967 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
