
مالی میں نامعلوم مسلح افرادکےاقوام متحدہ کی گاڑی پرحملےمیں 3 اہلکارہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبررساں ادارےکےمطابق افریقی ملک مالی کےعلاقےکیڈال میں اقوام متحدہ کے’پیس میکرز‘کی گاڑی پرشدت پسندوں نے اندھادھندفائرنگ کردی جس کےنتیجےمیں 3 امن نمائندےہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
ہلاک اورزخمی ہونےوالوں کوقریبی اسپتال منتقل کردیا گیاہےجہاں 2زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
دوسری جانب اب تک کسی انتہاپسند گروپ نےحملےکی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
ادھراقوام متحدہ کی جانب سےجاری بیان میں حملےکی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئےہلاک ہونےوالوں کےاہل خانہ سےتعزیت کی گئی ہے اورمالی میں امن کی بحالی کےلیےکاوشوں کوجاری رکھنےکےعزم کااظہارکیاگیاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News