Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو بری خبر سنادی

Now Reading:

ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو بری خبر سنادی
World Health Organization

World Health Organization

عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او )  نے پاکستان میں کورونا کے بڑھتے مریضوں اور اموات پر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

ڈبلیو ایچ او نے پاکستان میں حالیہ کوروناکی صورتحال پر ایک خط ارسال کیا ہے جس میں خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔

خط کے متن میں لکھا ہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا مریض رواں سال 26 فروری کو سامنے آیا، اس وقت پاکستان میں کورونا کے 98943 کیسز ہیں، 2002 افراد جاں بحق ہو چکے، کورونا کی وبا پاکستان کے تمام اضلاع میں پہنچ چکی ہے۔

خط کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا وبا کے کیسز بڑی تعداد میں ہیں،  حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

لاک ڈاؤن ختم کرنے سے پہلے حکومتوں کا چھ شرائط کا پورا کرنا ضروری ہے، لاک ڈان کے خاتم سے قبل حکومت یقینی بنائے کہ ملک میں وبا مکمل کنٹرول میں ہے، ہیلتھ سسٹم ، ہر کیس کی تشخیص، ٹیسٹ، آئیسولیشن، علاج اور ٹریس کرنے کا اہل ہو۔

Advertisement

خط کے متن میں لکھا ہے کہ حکومت یقینی بنائے کہ ہاٹ سپاٹ رسکس کم سے کم ہوں،  پاکستان اس وقت لاک ڈاؤن کے خاتمے کی کسی معیار پر بھی پورا نہیں اترتا،  پاکستان کورونا سے متاثر 10 سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے تحریر کیے گئے خط میں تجویز کیا گیا ہے کہ پاکستان 2 ہفتے لاک ڈاؤن، 2 ہفتے نرمی کی پالیسی اختیارکرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر