
چین کے خلاف زہر اگلنے والے امریکی صدر ٹرمپ بڑی مشکل میں پھنس گئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے اپنی کتاب میں ٹرمپ کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات کرکے عین انتخابات سے قبل ٹرمپ کو بڑا دھچکا دے ڈالا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جان بولٹن نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے آئندہ انتخابات میں اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے چینی صدر شی جن پنگ سے مدد مانگی تھی،صدر ٹرمپ چاہتے تھے کہ چین امریکہ سے زرعی پیداوار خریدے۔
اس کے علاوہ جان بولٹن نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کو حیران کن حد تک اس بات کا بالکل اندازہ نہیں کہ وائٹ ہاؤس کو کیسے چلانا ہے۔
کتاب کے خوفناک نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ فوری حرکت میں آگئی ہے اور کتاب کی اشاعت روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا گیا ہے۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت مشکل ہے کہ کتاب کی اشاعت کو روکا جا سکے۔
واضح رہے کہ پانچ سو ستتر صفحات پر مبنی جان بولٹن کی اس کتاب کا نام ‘دی روم ویئر اِٹ ہیپنڈ’ ہے اور 23 جون سے یہ مارکیٹ میں موجود ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News