
کورونا وائرس کے حملے میں شدید متاثر اسپین میں گزشتہ روز کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے مطابق مارچ کے بعد گزشتہ روز پہلی دفعہ کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ نئے کیسز کی تعداد میں بھی واضح کمی آئی ہے۔
اسپین بڑی تیزی کے ساتھ کورونا کی وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپین میں کورونا سے پہلی موت 13 فروری کو ہوئی تھی جس کے بعد وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آئی اور 3 مارچ کے بعد سے روزانہ ہی سینکڑوں لوگ کورونا وائرس سے مرنے لگے۔
اسپین حکومت نے واضح کیا ہے کہ کورونا پر قابو پانے کے باوجود ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رہے گا اور ماسک کی پابندی برقرار رہے گی۔
واضح رہے کہ اسپین اس وقت دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک کورونا سے 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 27 ہزار سے زائد افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News