Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیت اللہ میں نمازِ کسوف کی ادا ئیگی

Now Reading:

بیت اللہ میں نمازِ کسوف کی ادا ئیگی
haj

سعودی عرب میں سورج گرہن لگنے کے ساتھ ہی مکہ مکرمہ میں بیت اللّٰہ میں نمازِ کسوف ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں سورج گرہن کے موقع پر بیت اللّٰہ، مسجدِ نبوی ﷺ اور مملکت کے تمام شہروں کی مساجد میں نمازِکسوف کی ادائیگی کی گئی۔

نمازکسوف کا طریقہ عام نفلوں کی طرح دو رکعت نماز جس میں قرأت ، رکوع اور سجدے قدرے لمبے ہوتے ہیں۔

سورج گرہن کے ختم ہونے تک قبلہ رخ ہو کر دعا ، ذکر اور استغفار میں مصروف رہنا بہت افضل ہے۔

نمازِ کسوف کی ادائیگی کے دوران بیت اللّٰہ، مسجد نبوی ﷺ اور دیگر مساجد میں کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا۔

Advertisement

لوگوں نے اس موقع پر اپنے رب کے حضور گڑ گڑا کر معافی مانگی اور توبہ و استغفار کی۔

واضح رہے کہ آج 21 جون بروز اتوارسورج گرہن سعودی عرب کے علاوہ پاکستان سمیت افریقہ اور ایشیاء کے کئی ممالک میں دیکھا گیا۔

پاکستان کے شہر سکھر میں سورج گرہن سے رِنگ آف فائر یا روشنی کے چھلے کا دلکش نظارہ دیکھنے کو ملا، جس کی وجہ سے سکھر میں دن میں مغرب کے وقت جیسا منظر نظر آیا۔

کراچی میں سورج گرہن کا نکتۂ عروج گزر گیا، جہاں جزوی سورج گرہن ہوا جس سے سارے شہر میں سایہ چھایا رہا، تاہم رِنگ آف فائر نہیں دکھائی دیا۔

پاکستان میں آج صبح 9 بج کر 26 منٹ پر سورج کو گرہن لگنا شروع ہوا تھا ، اس وقت اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے جو دوپہر 2 بج کر 34 منٹ پر ختم ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محمد بن سلمان کا متوقع دورہ پاکستان ، مزید اہم معاہدے طے پانے کا امکان
مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پرحملہ، 2 یہودی ہلاک، 3 زخمی
گلوبل صمود فلوٹیلا کی کال پر دنیا بھر میں مظاہرے، اٹلی، یونان ترکیہ میں عوام سڑکوں پر نکل آئے
اسرائیلی حملے کے باوجود صمود فلوٹیلا رواں دواں، سابق سینیٹر مشتاق سمیت 200 گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج شروع
اسرائیلی فوج کا امداد لے کر غزہ جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ پر حملہ
’’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘‘ قطر پرحملہ امریکا پر حملہ تصور ہو گا،ٹرمپ کا نیا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر