Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا بھر میں روزانہ 1  لاکھ 30 ہزار سے زائد کسیز سامنے آنے لگے

Now Reading:

دنیا بھر میں روزانہ 1  لاکھ 30 ہزار سے زائد کسیز سامنے آنے لگے

کورونا کے پھیلاؤ میں مزید تیزی آنے لگی ہے جس کے بعد دنیا بھر میں روزانہ ایک لاکھ تیس ہزارسے زائد کسیزسامنے آنے لگے  ہیں۔
متاثرہ مریضوں کی تعداد 67 لاکھ ستر ہزار سے بڑھ گئی جبکہ اموات چار لاکھ کے قریب پہنچ گئیں، لاطینی امریکا،افریقہ اور مشرق وسطی میں کیسز میں تیزی آگئی ہے۔

گزشتہ ماہ روزانہ ایک لاکھ سے کم کیسز رپورٹ ہو رہے تھے لیکن رواں ماہ روزانہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ تیس ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

نئے کیسز کا مرکز کیریبین، لاطینی اور جنوبی امریکی ممالک ہیں جبکہ چین، اٹلی، جرمنی اسپین اور فرانس جہاں ابتدا میں کورونا نے انتہائی مہلک وار کیئے تھے اب وہاں کیسز میں کمی آنئے لگی ہے۔

امریکا میں مزید  465  افراد جان سے گئے ، کل ہلاکتیں ایک لاکھ دس ہزار سے بڑھ گئیں، متاثرین 19 لاکھ چونتیس سے تجاوز کر گئے۔

Advertisement
برطانیہ میں ایک بار پھر اموات میں تیزی آگئی جس میں مزید تین سو ستاون اموات  ہوگئی جبکہ  کل ہلاکتیں  40 ہزار سے اوپر چلی گئی  اور مریضوں کی تعداد دولاکھ 83 ہزار سےبڑھ گئی۔

اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد 33 ہزارچھ سو سے بڑھ گئی ، اسپین میں  اموات ستائیس ہزارایک سو تینتیس سے بڑھ گئیں، مریضوں کی تعداد دو لاکھ 87 ہزار سے بڑھ گئی۔

 جنوبی امریکی ممالک کورونا کا نیا مرکز بن گئے برازیل میں مریضوں کی تعداد چھ لاکھ کا ہندسہ عبور کر گئی ، مزید ایک سو تہتر جان کی بازی ہار گئے کل ہلاکتیں 34 ہزارسے بڑھ گئیں ۔

میکسیکو میں اموات میں تیزی ، ایک ہی دن میں آٹھ سو سولہ جان سے گئے ، کل اموات بارہ ہزار پانچ سو سے تجاوز کر گئیں۔

بھارت میں بھی اموات میں تیزی، مزید دو سو چھیاسی ہلاکتیں، کل اموات چھ ہزار چھ سو سے اوپر چلی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محمد بن سلمان کا متوقع دورہ پاکستان ، مزید اہم معاہدے طے پانے کا امکان
مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پرحملہ، 2 یہودی ہلاک، 3 زخمی
گلوبل صمود فلوٹیلا کی کال پر دنیا بھر میں مظاہرے، اٹلی، یونان ترکیہ میں عوام سڑکوں پر نکل آئے
اسرائیلی حملے کے باوجود صمود فلوٹیلا رواں دواں، سابق سینیٹر مشتاق سمیت 200 گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج شروع
اسرائیلی فوج کا امداد لے کر غزہ جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ پر حملہ
’’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘‘ قطر پرحملہ امریکا پر حملہ تصور ہو گا،ٹرمپ کا نیا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر