Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں سال حج 2020 کیسے ہوگا؟ ضوابط جاری

Now Reading:

رواں سال حج 2020 کیسے ہوگا؟ ضوابط جاری
حج 2020

مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل بن عبدالعزیز کی جانب سےحج 2020 سے متعلق صحت ضوابط جاری کردیے گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  حج کرانے والوں کوحفاظتی ماسک اوردستانے پہننا ہوں گے،28 ذی القعدہ سے12ذی الحجہ تک منی، مزدلفہ،عرفات میں بغیراجازت جانامنع ہوگا۔

حج کے جاری کردہ ضوابط میں بسوں میں مسافروں کی تعداد متعین ہوگی اور پورے سفر کیلیے ہر حاجی کی نشست متعین ہوگی، کسی بھی حاجی کو بس میں کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، مسافروں کو بس میں سفر کے دوران ماسک اتارنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حج ضوابط کے مطابق آب زمزم کے کولرز کے پاس جمع ہونا منع ہوگا تاہم پانی پینے یا زمزم کیلیے ڈسپوزیبل بوتلیں،ڈبےاستعمال کیے جائیں گے، حاجی حضرات کو بند پیکٹوں والے کھانے پیش کیے جائیں گے اور کھانے پینے کے برتن دوبارہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ مسجد الحرام میں کھانے کی اشیا لانے پر پابندی اور خارجی صحنوں میں کھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سر کے بال تراشنے،مونڈھنے،داڑھی بنانیوالے ایک دوسرے کے آلات استعمال نہیں کرسکیں گے، لفٹ استعمال کرتے وقت سماجی فاصلہ رکھنا ہوگا، باجماعت نماز کی اجازت ہوگی تاہم نماز کے دوران ماسک پہننا لازمی ہوگا اور نمازی ایک دوسرے سے دو میٹر فاصلے کی پابندی کریں گے جبکہ مسجد الحرام سے قالین اٹھالیے جائیں گے،اپنی جائے نماز استعمال کرنے کی تاکید کی جائے گی۔

Advertisement

ضوابط  کے تحت  خانہ کعبہ یا حجراسود کو چھونا منع ہوگا، صفا و مروہ کی سعی ہر منزل سے ہوگی،سعی کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی کرنا ہوگی اور طواف کی جگہ صفا ومروہ کے علاقے کو حاجیوں کے ہر کارواں کے بعد سینیٹائز کیا جائے گا جبکہ جمرات کی رمی کے لیے پیک شدہ کنکریاں فراہم کی جائیں گی۔

طواف کے لیے مطاف جانے والوں کی قافلہ بندی ہوگی لیکن طواف کے دوران کم از کم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا،میدان عرفات اور مزدلفہ میں مخصوص مقامات پر قیام کی پابندی کرنا ہوگی،عبادت کے دوران حاجیوں کو ماسک اتارنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر