سفید سنگِ مرمر سے تعمیر کردہ تاج محل دنیا کے عجائب میں سے ایک ہے، جسے مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے اپنی بیوی ممتاز محل کی محبت میں 17 ویں صدی میں تعمیر کیا تھا۔
محبت کی علامت سمجھے جانے والی یہ عظیم الشان عمارت جب مکمل ہوئی تو شہنشاہ نے ممتاز محل کی اس آخری آرام گا ہ کو تاج محل کا نام دیا۔
تفصیلات کے مطابق تاج محل کو سیاحوں کے لیے کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا۔
تین ماہ کی بندش کے بعد تاج محل کو سیاحوں کے لیے چھ جولائی (آج) سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاج محل کو دوبارہ کھولنے پر زیادہ افراد کی آمد اس لیے متوقع نہیں ہے کہ علاقے میں کورونا وائرس بہت زیادہ پھیلا ہوا ہے جس کی وجہ سے اطراف کی دکانیں اور تمام ہوٹلز وغیرہ بھی بند ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے قبل یومیہ 80 ہزار افراد اس تاریخی عمارت کا دورہ کرتے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
