Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترک سفیر کی عید الاالضحی کی مبارکباد

Now Reading:

ترک سفیر کی عید الاالضحی کی مبارکباد
نئے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان میں ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل نے عید الاالضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاالضحی کے اس پر مسرت موقع پر میری طرف سے تمام پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو دلی عید مبارک ہو۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل نے عید الاالضحی کی مناسبت سے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ترک سفیر نے اردو زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الاالضحی کے اس پر مسرت موقع پر میری طرف سے تمام پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو دلی عید مبارک ہو۔

جرمن سفارت خانے کی جانب سے عید الاالضحی کے لیے قربانی کے جانور کا تحفہ

احسان مصطفی یرداکل کا کہنا تھا کہ اس عید پر بھی سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں اپنا اور اپنے گھر والوں کی خاص  حفاظت کریں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ ہم سب مل کر اس وبائی مرض کو شکست دے سکتے ہیں۔

Advertisement

صدر مملکت کا عید الاضحٰی کے حوالے سے پیغام

ترک سفیر نے جزبہ خیر سگالی کے طور پر پاکستان ترکی دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الاضحٰی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ عید الاضحی کے موقع پر بازاروں اور مویشی منڈیوں میں  بھیڑ سے اجتناب کیا جائے۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عید الاضحٰی کے لئے بھی وہی ایس پیز ہیں جو گزشتہ عید پر تھے بزرگ حضرات سے گزارش ہے کہ وہ عید کی نماز گھر میں پڑھ لیں جیسا کہ میں بھی گھر پر عید کی نماز ادا کروں گا، عوام عید پر احتیاط کریں تو اللّٰہ تعالیٰ کے فضل اور نظم و ضبط سے محفوظ رہیں گے۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں اور عوام کے نظم و ضبط سے  کورونا وباء پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے، مزید احتیاط سے کورونا وباء کو مکمل شکست دینے میں کامیاب ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر