
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان برہان وانی کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برہان مظفر وانی کی چوتھی برسی پر حریت قیادت کی کال پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے جب کہ کئی علاقوں میں برہان وانی کی تصاویر والے پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔ سری نگر میں پوسٹرز کے ذریعے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ کورونا کے باعث کشمیری اپنے اپنے علاقوں میں برہان وانی کی برسی کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کریں۔
دوسری جانب لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب برہان وانی کا یوم شہادت منایا جا رہا ہے، بڑی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کے منظم دستے نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مظفرآباد میں مرکزی شاہراہ پر مارچ کیا اور برہان وانی چوک میں شہید کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر بھارتی حکومت اور قابض افواج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
حریت رہنماؤں نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جس میں بھارتی مظالم، نوجوانوں کی شہادتیں اور آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
سوشل میڈیا پر بھی برہان وانی کے چوتھے یومِ شہادت پر برہان وانی کو خراج ِعقیدت پیش کیا جارہا ہے ۔
I didn’t know him but from what I hear he is loved by All #Kashmiris. Some people have a certain energy around them it is God given and it is clear even in picture. on this day 2016 #Burhanwani was martyred by Indian soldiers because he stood up for his nation and his people. RIP pic.twitter.com/7hwNAclbbM
— Tony Ashai (@tonyashai) July 8, 2020
ایک اور صارف نے بھی برہان وانی کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
https://twitter.com/SakibulHoque8/status/1280564210078896128?s=20
عکاشہ رشید نے نظم کے زریعے خراجِ عقیدت پیش کیا ۔
To the Martyr
who burn for revolution
With a smile,
Slayed for Freedom,
Killed for Freedom,
Raging for Freedom,
Thriving for Freedom,
With a smile the martyr dies,
With paradise in thy eyes.#BurhanWani#KashmiriLivesMatter pic.twitter.com/krn3htFBUO— Ukasha Rasheed (@ukasha_rasheed) July 7, 2020
برہان وانی 8 جولائی 2016 کو ضلع اننت ناگ کے بم ڈورہ ککرناگ نامی گاؤں میں ایک مسلح جھڑپ کے دوران اپنے دو ساتھیوں سمیت مارے گئے تھے۔ ان کی ہلاکت کے بعد کشمیر میں کم از کم تین ماہ تک کرفیو نافذ رہا جبکہ مظاہروں اور مسلح مزاحمت کی ایک نئی لہر شروع ہوئی تھی جس میں سو سے زائد کشمیری مارے گیے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News