Advertisement
Advertisement
Advertisement

سبزی فروش خاتون کا انگریزی میں احتجاج، ویڈیو وائرل

Now Reading:

سبزی فروش خاتون کا انگریزی میں احتجاج، ویڈیو وائرل
سبزی فروش

بھارتی سبزی فروش خاتون کی ویڈیو وائرل ہوگئی ، منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں خاتون کو انگریزی میں احتجاج کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اندور سے تعلق رکھنے والی رئیسہ انصاری خاتون نے میونسپل حکام کے خلاف انگریزی میں احتجاج کیا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سبزی فروش خاتون انگریزی میں یہ کہہ رہی ہیں کہ میونسپل آفیسر  یہاں سبزی فروشوں کو ہراساں کرتے ہیں۔

رئیسہ انصاری کا کہنا ہے کہ میں آم بیچ رہی تھیں اورمیونسپل والے ٹھیلا ایک جگہ لگنے نہیں دے رہے تھے، صبح سے ادھر سے ادھر بس جگہ تبدیل کر ہی ہوں اور اسی تنگی کی وجہ سے اب احتجاج کرنا شروع  کیا۔

خاتون سے جب انکی تعلیم کے بارے میں پوچھا گیا تورئیسہ انصاری نے کہا کہ میں نے اپنا سبزی اور پھل کا کاروبار شروع کرنے سے قبل مٹیریل سائنس میں پی ایچ ڈی کی تھی۔

Advertisement

بھارت میں ماسک نہ پہننے پر 2 سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ

خاتون سے جب یہ سوال کیاگیا کہ وہ کوئی اچھی نوکری کیوں نہیں کرتی تو رئیسہ انصاری نے کہا کہ سبزی بیچنا ان کا خاندانی کاروبار ہے، خاتون کا کہنا تھا کہ میرا خاندان گزشتہ 60 سے 65 سال سے سبزی بیچ رہا ہے۔

رئیسہ انصاری نے مزید کہا کہ کہ میں پرائیوٹ نوکری نہیں کرنا چاہتی، پرائیوٹ نوکری سے کچھ خاص فائدہ نہ ہوتا جبکہ یہاں لوگوں کے دماغ میں یہ چیز ہے کہ کورونا وائرس مسلمانوں کی وجہ سے پھیلا ہے اور میرا نام رئیسہ ہے، یہی وجہ ہے کہ مجھے کوئی نوکری نہیں دیتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر