
غیر ملکی ایئر لائن ایئر عربیہ کی جانب سے پاکستان کے لئے ایک مرتبہ پھر سے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا سے بہتر ہوتی صورتحال کے پیش نظر غیرملکی ایئرلائن ایئرعربیہ کی جانب سے سی اے اے ایئرپورٹ منیجر کو خط لکھا گیا ہے جس میں ان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ایئر عربیہ نے پاکستان کے لیے دوبارہ فلائٹس آپریشن شروع کردیا ہے۔
ترکش ایئرلائن کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان
یاد رہے کہ کورونا کے باعث ایئرعربیہ نے پاکستان کے لیے اپنی فلائٹس بند کی تھیں لیکن حکومت کی طرف سے بین الاقوامی آپریشن کی اجازت کے بعد غیرملکی ایئرلائنز پاکستان کے لیے اپنے فلائٹ آپریشن کو دوبارہ شروع کر رہی ہیں۔
اس سے قبل ترکش ایئرلائن کی جانب سے 2 جولائی سے پاکستان کے لیے دوبارہ فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News