Advertisement
Advertisement
Advertisement

حج کی تمام تر تیاریاں مکمل

Now Reading:

حج کی تمام تر تیاریاں مکمل
مناسک

سعودی عرب میں حج کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ریاست میں   حج کی ادائیگی اورحاجیوں کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، وبائی صورتحال کے باعث صرف ایک ہزار فرزندان توحید حج ادا کریں گے جبکہ اس سے قبل ہر سال کم و بیش پچیس لاکھ خوش قسمت حج کا مقدسہ فریضہ انجام دینے مکہ مکرمکرمہ پہنچتے تھے ۔

سعودی عرب میں حج کی تیاریاں مکمل ہوگئی اور عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں، وبائی صورت حال کے باعث محدود پیمانے پر ہونے والے حج کا آغاز بدھ سے ہوگا ۔

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے خدشے کے پیش نظراس سال صرف ایک ہزار عازمین حج ادا کرسکیں گے جبکہ ہر سال دنیا بھر سے تقریباً 25 لاکھ افراد حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچتے ہیں۔

حج کی ادائیگی سخت ایس او پیز کے تحت ہوگی، منتظمین کے لیے طواف کے دوران ہجوم میں کمی کے لیے عازمین حج کو تقسیم کرنا لازمی ہوگا جبکہ ہر شخص کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ ہوگا۔

Advertisement

رواں برس حج کے دوران خانہ کعبہ اور حجرِ اسود کو چھونا منع ہوگا اور ان مقامات تک پہنچنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں لگائی جائیں گی۔

مسجد الحرام سے قالین ہٹادیے گئے ہیں جبکہ وائرس کے پھیلاؤ کے امکانات میں کمی کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہے اور ہر حاجی کو اپنی جائے نماز استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ جنرل پریڈیڈنسی امورحرمین شریفین نے کہا ہے کہ اس سال حج کاخطبہ شیخ عبداللہ المنیع دیں گے۔

اس ضمن میں جنرل پریڈیڈنسی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منظوری دے دی ہے۔

خیال رہے کہ شیخ عبداللہ المنیع سعودی عرب کی ممتاز علماء بورڈ کے رکن، ایوان شاہی کے مشیر بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امن کا نوبیل انعام 2025 : ٹرمپ کے خواب چکنا چور کرنے والی ماریا کورینا کون ہیں؟
نیوز بریک کے دوران خاتون اینکر کی میز پر اچانک چوہے کی انٹری ، ویڈیو وائرل
اسرائیلی فوج کا انخلا، غزہ میں شہریوں کا والہانہ جشن ، اللہ اکبر کی صدائیں
ٹرمپ کی خواہش ادھوری رہ گئی؛ نوبیل انعام ماریہ کورینہ کے نام
فلپائن میں 7.4 شدت کا ہولناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
کیا ٹرمپ امن کے نوبیل انعام جیت پائیں گے؟ اعلان آج متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر