Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا ایک بار پھر ایران میں سر اٹھانے لگا

Now Reading:

کورونا ایک بار پھر ایران میں سر اٹھانے لگا
iran

دنیا بھر کی طرح عالمی وبا کو رو نا وائرس ایک بار پھر ایران میں سر اٹھانے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، دنیا بھر کی طرح ایران میں بھی کورونا وائرس کی لہر ایک بار پھر تیز ہو گئی ، اور ایک ہی روز میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جس کے بعد ایرانی حکومت نے نو علاقوں کو ریڈ زون قرار دے دیا ۔

ایرانی وزارت صحت نے بتایا کہ ایک ہی روز میں کورونا میں مبتلا 221 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جو مئی سے لے کر اب تک اس وائرس کے باعث ایک ہی روز میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے، جس نے ایرانی حکومت کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے

 وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک سرکاری سطح پر ریکارڈ کی گئی اموات کی تعداد 12305 تک پہنچ چکی ہے جبکہ جمعرات کے روز 2079 کیسز کی تصدیق کے بعد ایران میں اب تک کورونا میں مبتلا افراد کی کل تعداد 2 لاکھ 50 ہزار 458 کی سطح تک پہنچ چکی ہے۔

 ایران کی حکومت نے 29 میں سے نو صوبوں کو ریڈ زون قرار دے دیا ہے کیونکہ وہاں سے کورونا کے کیسز بہت بڑی تعداد میں سامنے آرہے ہیں، اس کے علاوہ تہران میں بھی صورتحال قابو سے باہر ہوتی دکھائی دے رہی ہے، جس پر ایرانی حکومت نے تہران میں 33 علاقوں کو پیلے زونز کا درجہ دے دیا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر