Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنگلات میں لگی آگ ریاستی تاریخ کی دوسری بدترین آگ قرار

Now Reading:

جنگلات میں لگی آگ ریاستی تاریخ کی دوسری بدترین آگ قرار
کیلی فورنیا

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ کو ریاستی تاریخ کی دوسری بدترین آگ قرار دے دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ 10 لاکھ ایکڑ اراضی تک پھیل گئی ہے جب کہ تیز ہوا کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 14 ہزار فائر فائٹرز ایک ہفتے سے جنگلات میں 2 درجن سے زائد مقامات پر لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ آگ بجھانے کے لیے ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹرز کی بھی مدد لی جارہی ہے۔

خبر ایجنسی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آگ سے اب تک 700 سے زائد عمارتیں تباہ ہوچکیں اور ہزاروں افراد انخلا پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یاد رہے کہ 4 روز قبل امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ہائی اسکول میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Advertisement

مزید پڑھیں

کیلی فورنیامیں تقریب کےدوران فائرنگ،4 افرادہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیامیں تقریب کےدوران فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ...

اس سےقبل بھی  گزشتہ ماہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک گھر میں ہیلووین پارٹی کے دوران مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ امریکا میں رواں سال اب تک ماس شوٹنگ کے 250 سے زائد واقعات ہوچکے ہیں اور امریکی سوسائٹی میں اس سب کو لے کر بے پناہ تشویش پائی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر