Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیرو میں نائٹ کلب میں بھگدڑ سے 13 افراد ہلاک

Now Reading:

پیرو میں نائٹ کلب میں بھگدڑ سے 13 افراد ہلاک
پیرو

پیرو کے دارالحکومت لیما میں نائب کلب میں بھگدڑسے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبررساں ادارے کی  رپورٹ کے مطابق دوسری منزل پر لاک ڈاؤن کے باوجود نوجوان لڑکے اور لڑکیاں نائٹ کلب میں موجود تھے،پولیس کی آمد کے خوف سے بھگڈر مچ گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور حکام کے مطابق ہفتہ کی رات تھامس ریسٹوبار کلب میں 120 افراد نے پولیس سے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے متعدد افراد کی عمریں 20 برس تھیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پارٹی میں شریک تمام نوجوان ایک ساتھ بھاگے جبکہ کلب سے نکلنے کا ایک ہی دروازہ تھا جس کے باعث متعدد افراد گلی کی طرف جانے والے دروازے اور سیڑھیوں کے بیچ میں پھنس گئے۔

Advertisement

وزارت نے بتایا پولیس نے کسی بھی قسم کا ہتھیار یا آنسو گیس استعمال نہیں کیا تھا، پارٹی میں شریک افراد ایک دوسرے کو روندتے ہوئے سیڑھی میں پھنس گئے تھے۔

وزارت نے بتایا کہ پولیس نے وقوعہ پر کم از کم 23 افراد کو گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ وبائی بیماری کی وجہ سے مارچ سے ملک بھر کے تمام نائٹ کلب پر پابندی عائد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر