
بیروت میں ہولناک دھماکےکےایک ماہ بعد بندرگاہ کے داخلی راستے سے 4۰35 ٹن دھماکا خیز کیمیائی مواد برآمد کیا گیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق لبنانی فوج نے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ کے ایک داخلی راستے کے نزدیک سے امونیم نائٹریٹ کی سوا چار ٹن سے زیادہ مقدار برآمد کرنے کی اطلاع دی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق لبنانی فوج کے انجنیئروں کی ٹیم نے بیروت کی بندرگاہ میں واقع ایک گودام میں تباہ کن دھماکے کے ٹھیک ایک ماہ بعد یہ کارروائی کی ہے۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ خطرناک کیمیاوی مواد امونیم ٹائٹریٹ کی یہ مقدار لبنان کے داخلی راستے نمبر 9 کے نزدیک سے برآمد کی گئی ہے، انجنیئرنگ ٹیم اب اس کیمیاوی مواد کو ٹھکانے لگانے کے لیے کام کررہی ہے۔
خیال رہے کہ 4 اگست کو بیروت میں پہلے معمولی دھماکا ہوا تھا اوراس کے بعد زور دار تباہ کن دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 160 افراد ہلاک اور 6 ہزار سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News