Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی صدر کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا

Now Reading:

چینی صدر کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا
چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا۔

چینی سفیر یاؤ جِنگ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا جو کورونا وائرس   کے باعث دورہ ری شیڈول کیا گیا ہے۔ دونوں حکومتیں دورے کے تاریخ پر کام کر رہی ہیں،نئی تاریخ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ  وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ چین کے دوران چینی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔

چینی سفیر کا مزیدکہنا تھا کہ   ہماری سیلانی گروپ کے ساتھ اچھی ورکنگ ریلشن شپ ہے۔ ان کے ویلفیئر کے حوالے سے پراجیکٹس کو دیکھ کر متاثر ہوا ہوں۔

Advertisement

یاؤ جِنگ نے کہا کہ  چینی بزنس کمیونٹی پاکستان کے ساتھ مل کر زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  چینی حکومت سی پیک کے حوالے سے مطمئن ہے۔ دونوں حکومتیں سی پیک کے درپیش خطرات کے حوالے سے آگاہ ہیں۔

چینی سفیر نے کہا کہ   پاکستان اور چین دونوں مل کر ان خطرات کو شکست دیں گے۔ ہم اپنے دشمنوں کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

یاؤ جنگ نے کہا کہ  دونوں اطراف سے کورونا وائرس کے چیلنجز کے باوجود سی پیک پراجیکٹ جاری ہے۔ دونوں ممالک کی جانب سے سے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محمد بن سلمان کا متوقع دورہ پاکستان ، مزید اہم معاہدے طے پانے کا امکان
مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پرحملہ، 2 یہودی ہلاک، 3 زخمی
گلوبل صمود فلوٹیلا کی کال پر دنیا بھر میں مظاہرے، اٹلی، یونان ترکیہ میں عوام سڑکوں پر نکل آئے
اسرائیلی حملے کے باوجود صمود فلوٹیلا رواں دواں، سابق سینیٹر مشتاق سمیت 200 گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج شروع
اسرائیلی فوج کا امداد لے کر غزہ جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ پر حملہ
’’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘‘ قطر پرحملہ امریکا پر حملہ تصور ہو گا،ٹرمپ کا نیا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر