Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک روز میں کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ قائم

Now Reading:

ایک روز میں کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ قائم
number of patients increases in the world by 1 crore due to Coronavirus

کورونا کا دنیا  بھر میں پھیلاؤ جاری ہے جس کے زیر اثر ایک روز میں کیسز کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے مطابق   گزشتہ چوبیس گھنٹوں تین لاکھ سات ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس سے قبل تین لاکھ سے زائد کیسز چھ ستمبر کو رپورٹ ہوئے تھے۔

اس ضمن میں عالمی وبائی مانیٹرنگ بورڈ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا ایک اور متوقع وبا کے لیے بالکل تیار نہیں ہے، کوررونا کی وباء میں اقوام عالم کا غیرمحتاط ردعمل کا نتیجہ خوفناک ثابت ہوا ہے۔

کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد انڈونیشیا کے دارالحکومت  جکارتہ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا نے بھارتی پارلیمنٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے تیس ارکان  اور پچاس  ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت  آگیا جس کے بعد انہیں چودہ دن کے لیے قرطینہ کردیا گیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ بھارت میں مریضوں کی تعداداننچاس لاکھ اور ہلاکتیں اسی ہزار کا ہندسہ عبور کر گئیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد دوکروڑ بانوے لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس وائرس سے اب تک نو لاکھ 29ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکہ اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا کے کیسز کی تعداد 67لاکھ سے زائد ہے جبکہ ایک لاکھ 98ہزار 533افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسرے نمبر پر بھارت ہے جہاں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 48لاکھ سے زائد ہے اور 79 ہزار 784افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اس وائرس سے دوکروڑ دس لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

ادھر عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ایک دن میں کوروناوائرس کے تین لاکھ سات ہزار نوسو تیس نئے کیسز کی اطلاعات ملی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئی دلی میں کچرے کے ڈھیر، غیر ملکی سفارت کار تنگ آ گئے
فلسطین کو مکمل آزاد و خودمختار ریاست کا درجہ دئیے جانے کا امکان
جان سوینی اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر منتخب
بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کینیڈین حکومت ڈٹ گئی
مودی کے ہندوستان میں خواتین عدم تحفظ کا شکار
پیوٹن نے مسلسل پانچویں بار روسی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر