عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر دنیا بھر کےکئی ممالک میں پھر سے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہےاور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسپین کی مرکزی حکومت نے میڈرڈ میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا ہے۔
اس سلسلے میں ہسپانوی حکومت کا کہنا ہے کہ میڈرڈ میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی جائے گی۔
کینیڈین صوبےکیوبیک میں کورونا وائرس کی وبا کے گڑھ والے علاقوں میں سماجی اجتماعات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے، حکومت نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی۔
سوئیڈن کی حکومت نے تقریبات میں 50 سے زائد افراد کی شرکت کی اجازت کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔
واضح رہےکہ یورپی ملکوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر یہ اقدام کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
