
امریکہ کے صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کے لیے آئندہ چوبیس گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تمام ڈاکٹرز اور نرسز کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، یہ لوگ بہترین کام کر رہے ہیں، میں صحت یاب ہونے کے بعد جلد واپس آؤں گا اور انتخابی مہم مکمل کروں گا۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی طبیعت سنبھل نہ سکی ہے ، جبکہ وائٹ ہاوَس انتظامیہ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت پر تشویش کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اب تک روبہ صحت نہیں ہوئے ہیں اور امریکی صدرکی صحت کے لیے آئندہ چو بیس گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔
امریکی صدر مزید کئی دنوں تک اسپتال میں زیرعلاج رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News