اس با ت سے تو سب ہی واقف ہیں کہ قانون سب کےلئے برابر ہوتا ہے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں لیکن بر طانیہ میں حال ہی میں اس کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا سے بچاو اور اس کے پھیلاو کو روکنے کےلئے دنیا بھر میں ایس او پیز نافذ کی گئی ہیں جن پر عمل در آمد لا زمی ہے، انھیں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے والد سٹینلے جانسن کو43 ہزار روپے کا جرمانہ کر دیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کے والد سٹینلے جانسن کو بغیر ماسک پہنے خریداری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، وزیر اعظم کے والد نے اپنی غلطی مانتے ہوئے معذرت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
