Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ کا لائن آ ف کنٹرول کی کشیدہ صورتحال کا نوٹس

Now Reading:

اقوام متحدہ کا لائن آ ف کنٹرول کی کشیدہ صورتحال کا نوٹس
António Guterres took notice and offered his services for situation of LOC

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی خدمات کی فراہمی کی پیشکش کرتے ہوئے بھارت اور پاکستان پر زور دیاہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مل کر سنجیدگی سے بات چیت کریں۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز رواں سال کی پہلی پریس کانفرنس کے موقع پر پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے نمائندہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ طویل المدتی حل طلب مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

اس ضمن میں اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ایل او سی کے معاملے پر میں ثالثی کے لیے ان کی بطور سربراہ اقوام متحدہ خدمات ہر وقت دستیاب ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کوئی بھی فوجی تصادم نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لیےبڑی تباہی کا باعث ہو گااس لیے میرا یقین ہے کہ لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کا خاتمہ یقیناً بہت ضروری ہے اور میرا خیال ہے کہ دونوں ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مل کر سنجیدگی سے بات چیت کریں۔

انہوں نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میرےخیال میں تمام علاقوں میں انسانی حقوق کا حترام کرنا بہت ضرور ی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے مطالبے سے متعلق مسئلہ کشمیر پر 8 اگست 2019 کو دیئے گئے اپنے بیان پر قائم ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ چیزیں صحیح سمت میں نہیں جارہیں لیکن بطور سربراہ اقوام متحدہ ہماری خدمات ہمیشہ دستیاب ہیں اور ہم اس مسئلہ کےپرامن حل کی تلاش پر زور دیں گے جس کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر