Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر بائیڈن اور نائب صدر کمالا ہیرس کے درمیان تنازع، وائٹ ہاوس کی تردید

Now Reading:

صدر بائیڈن اور نائب صدر کمالا ہیرس کے درمیان تنازع، وائٹ ہاوس کی تردید

وائٹ ہاوس نے امریکی نائب صدرکمالا ہیرس کو ’اہم ساتھی‘ قرار دیتے ہوئے صدر بائیڈن اور ان کے درمیان کسی بھی قسم کے تنازع کی افواہیں ہوا یں اڑادیں۔

پریس سیکریٹری جین ساکی نے رپورٹرز کو بتایا کہ صدر نے نائب صدر کو اپنے ساتھی کے طور پر چنا کیوں کہ انہیں لگتا تھا کہ وہ ایک ایسی شخصیت ہیں جِسے آپ ملک چلانے کےلئے اپنے ساتھ چاہتے ہوں۔

واضح رہے امریکی نیوز چینل CNN نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی خاتون نائب کمالا ہیرس کی ٹیموں کے بیچ سخت تنازع چل رہا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ بائیڈن اور ان کی ٹیم کمالا ہیرس کی کارکردگی سے بری طرح مایوس ہوئے ہیں۔ یہاں تک کہ خاتون نائب صدر پر عدم وفاداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کمالا نے بائیڈن کی حمایت کے مقابلے میں خود کو صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کرنے کو بہتر جانا تھا۔

چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ دونوں جانب غصے کی آگ بھڑک رہی ہے اور ہر فریق دوسرے پر الزام تراشی کر رہا ہے۔

Advertisement

سی این این سے بات چیت کرنے والے 30 کے قریب امریکی حالیہ اور سابقہ ذمے داران کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کےا ندر صورت حال پیچیدہ ہے۔ خاتون نائب صدر کے حلقے کے بہت سے لوگ کمالا ہیرس کو کمزور کرنے کی کوشش پر چراغ پا ہیں۔

کمالا ہیرس نے اپنی کئی قریبی  شخصیات کو آگاہ کیا کہ وہ سیاسی طور پر مقید ہیں۔

کمالا ہیرس کو اس حد تک کمزور پوزیشن میں دیکھا جا رہا ہے کہ واشنگٹن کے اندر اور باہر سینئر ڈیموکریٹس نے خفیہ طور سے باتیں شروع کر دی ہیں۔ یہ لوگ ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کہ وائٹ ہاؤس نے خاتون نائب صدر کو اس بات کا موقع کیوں دیا کہ وہ منظر عام سے انتہائی حد تک غائب ہو جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر