Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیس بک لائیو خطاب کے دوران کیوی وزیر اعظم کی اپنی بیٹی سے دلچسپ گفتگو

Now Reading:

فیس بک لائیو خطاب کے دوران کیوی وزیر اعظم کی اپنی بیٹی سے دلچسپ گفتگو

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو قوم سے فیس بک لائیو خطاب اپنی کمسن بیٹی کی مداخلت کے باعث جلد ختم کرنا پڑگیا۔

جیسنڈا آرڈرن کورونا وائرس سے متعلقہ پابندیوں میں نرمی  یا تبدیلی کے حکومتی فیصلوں سے قوم کو آگاہ کرنے کے لیے فیس بک پر لائیو خطاب کررہی تھیں جب ان کی تین سالہ بیٹی نے مداخلت کرکے والدہ کو خطاب جلد ختم کرنے پر مجبور کردیا۔

خطاب کے دوران اچانک بیٹی کے آواز دینے پر جیسنڈا اسے مسکراکر دیکھتی اور کہتی ہیں ’تمہیں اس وقت اپنے بستر پر ہونا چاہیے تھا‘ جس کے جواب میں  ان کی بیٹی کہتی ہے کہ نہیں ’ آپ کو یہاں نہیں ہونا چاہیے تھا‘۔

کیوی وزیر اعظم اپنی بیٹی سے کہتی ہیں کہ’یہ سونے کا وقت ہے، اپنے بستر پر واپس جاؤ ، میں بس ابھی آتی ہوں تمہارے پاس‘۔

Advertisement

بیٹی کی جانب سے مداخلت  کیے جانے پر جیسنڈا آرڈرن  نے عوام اور اپنی بیٹی سے معافی مانگتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہیں مختصر وقت کے لیے لائیو ہونا تھا مگر شاید زیادہ دیر ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر