Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا: ایک ماہ میں 44 لاکھ افراد نے اچانک ملازمت کیوں چھوڑ دی؟

Now Reading:

امریکا: ایک ماہ میں 44 لاکھ افراد نے اچانک ملازمت کیوں چھوڑ دی؟

امریکا میں لوگوں  کے نوکری چھوڑنے کی شرح میں 3 فیصد تک  اضافہ ہوا ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق رواں برس ستمبر میں 44لاکھ لوگوں نے اپنی نوکریاں  چھوڑی  ہیں۔

اکتوبر میں خالی نوکریوں  کی تعداد 1کروڑ 4لاکھ رہی جس کی وجہ نوکریوں کے کم مواقعوں کو سمجھا جارہا تھا  لیکن نوکری چھوڑنے کی شرح یہ اشارہ دیتی ہے کہ امریکی بہتر تنخواہ ،ذاتی کاروبار شروع کرنے ، بچوں کی دیکھ بھال میں مشکل اور ان کے اسکول کے شیڈول کے پیش نظر نوکری چھوڑ رہے ہیں۔

ایک سوفٹ ویئر کمپنی کی چیف اکانومسٹ کا کہنا  ہے لوگ اپنے کام کے متعلق دوبارہ سوچ رہے ہیں اور ان کے پاس خاصی رقم  بھی موجود ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اطمینان محسوس کرتے ہیں کہ وہ نئی نوکری آسانی سے ڈھونڈ سکتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے نوکری چھوڑنے کی شرح اگلے چند ماہ تک یونہی بڑھتی رہے گی جس کے نتیجے میں مالکان  مجبوراً تنخواہیں بڑھائیں گے جبکہ نوجوانوں کو بھی نوکری کا نیا ذریعہ بنایاجاسکتا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب امریکا بھر میں کووِڈ19 کے سبب اساتذہ کی کمی  بھی شدت اختیار کرگئی  ہے جس کے باعث ہزاروں طلباء کی کلاسز منسوخ کی جارہی ہیں۔

پبلک اسکولوں کو اساتذہ کی کمی  کے مسئلے کا سامنا تو عرصے سے تھا لیکن عالمی وباء نے اس مسئلے کو سنگین بنادیا ہے۔کوروناوائرس کے دوران پڑھانے کے دباؤ کے سبب لوگوں نے پڑھانا چھوڑ دیا یا جلد ریٹائر ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر