Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیکنالوجی کی دنیا کا ایک اور اہم عہدہ بھارتی نژاد شخص کو مل گیا

Now Reading:

ٹیکنالوجی کی دنیا کا ایک اور اہم عہدہ بھارتی نژاد شخص کو مل گیا

واشنگٹن: ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھارت کو گوگل اور مائیکرو سافٹ کے بعد ٹوئٹر کے سے ای او کا عہدہ بھی مل گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او جیکب ڈورسی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا  جس کے بعد اب ٹوئٹر کے نئے سی ای او پارگ اگروال منتخب ہوگئے ہیں۔

پارگ اگروال نے 2011 میں ٹوئٹر جوائن کیا جس کے بعد وہ کنزیومر انجینئرنگ میں اپنے کام کی وجہ سے ٹوئٹر کے پہلے ممتاز انجینئر بن گئے جبکہ ٹوئٹر نے انہیں 2018 میں کمپنی کا سی ٹی او بنایا تھا۔

پارگ اگروال نے کمپنی میں ترقی کی رفتار کو بہتر بنانے کا کام کیا جبکہ 2019 میں ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی پارگ کو پروجیکٹ بلوسکی کا سربراہ بنادیا تھا۔

سابق سی ای او ٹوئٹر جیکب ڈورسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹوئٹر چھوڑنے کا فیصلہ کیا کیونکہ انہیں یقین ہے کہ کپمنی اپنے بانیوں سے آگے بڑھنے کو تیار ہے۔

Advertisement

جیکب ڈورسی کا مزید کہنا تھا کہ پارگ اگروال کے ٹوئٹر کے سی ای او کے طور پر ان کا گہرا اعتماد ہے جبکہ انہوں نے کمپنی کا تمام کاموں کے لیے شکریہ ادا کیا۔

ٹوئٹر کے نئے سی ای او پارگ اگروال کا کہنا تھا کہ جیک کی قیادت میں ہم نے جو کچھ بھی سیکھا اسے مزید اچھا بنانے کی کوشش کریں گے اور اپنے عمل کو بہتر بنانے کے لیے ہم اپنے صارفین اور شیئر ہولڈرز کو زبردست قیمت فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ پارگ اگروال کا تعلق بھارت سے ہے اور انہوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بمبئی سے کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر