Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا کا سعودی عرب کو جدید میزائل فروخت کرنے کا اعلان

Now Reading:

امریکا کا سعودی عرب کو جدید میزائل فروخت کرنے کا اعلان

امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 650 ملین ڈالر مالیت کے فضا سے فضا میں مار کرنے والے  جدید میزائلوں کی فروخت کی منظوری دینے کا اعلان کیا ہے ۔

محکمہ خارجہ نے کہا  ہےکہ اس منظوری سے سعودی عرب درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے 280 جدید ’ایم -120 سی‘ میزائل اور اس سے متعلقہ آلات خریدسکے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میزائل کی فروخت کا فیصلہ سعودی عرب کو  ڈرون حملوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پہلے ہی میزائلوں  کے استعمال سے ڈرون حملوں کو روکنے میں کامیاب ہوچکا ہے جوکہ امریکی  اور سعودی  دونوں افواج کے لیے ہی خطرناک ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ گزشتہ سال سعودی عرب کے خلاف سرحد پار حملوں میں اضافہ دیکھا  گیا ہے۔

Advertisement

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا  ہے کہ یہ میزائل زمینی اہداف کے خلاف استعمال نہیں کیے جا سکتے۔

واضح رہے کہ یہ فروخت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ حوثیوں کے خلاف سعودیوں کی حمایت کے لیے محتاط رویہ اپناتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
بھارت میں مٹی کے طوفان، بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دئیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر