Advertisement
Advertisement
Advertisement

مارک زکربرگ نے 53 ملین ڈالر کی زمین خریدلی

Now Reading:

مارک زکربرگ نے 53 ملین ڈالر کی زمین خریدلی

میٹا (سابقہ فیس بک ) کمپنی کے بانی مارک زکربرگ  اور ان کی اہلیہ نے ہوائی کے جزیرے کوائی پر تقریباً 600 ایکڑ زمین 53 ملین ڈالر میں  خرید لی ہے۔

 ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ میٹا (سابقہ فیس بک )کے بانی اور ان کی اہلیہ نے تین الگ الگ لین دین میں زمین کا ایک حصہ خریدا ہے جو ایک مقامی تحفظاتی تنظیم’وائیولی کارپوریشن ‘کی   ملکیت تھی اور گارڈن آئی لینڈ کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہے ۔

یہ زمین لیپیولی ایل ایل سی کے ذریعے خریدی گئی  ہے جو ڈیلاویئر میں رجسٹرڈ ہے ۔ یہ کمپنی کوآئکونک کیپیٹل  کے زیر کنٹرول ایک سرمایہ کاری فرم  ہے جو ٹیک ایگزیکٹوز بشمول مارک زکربرگ کو مشورہ دینے میں مہارت رکھتی ہے۔

امریکی اخبار کی ایک رپورٹ  کے مطابق اس زمین کی خریداری کے بعد  میٹا (سابقہ فیس بک ) کے بانی اور ان کی اہلیہ اب ہوائی جزیرے پر 1300 ایکڑ سے زیادہ  زمین کے مالک بن گئے ہیں۔

اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ 117 ارب ڈالر (فوربس کی رپورٹ کے مطابق) کے مالک مارک زکر برگ اور ان کی اہلیہ  نے 2014 میں ہوائی جزیرے پر 700 ایکڑ زمین 100 ملین ڈالر میں خریدی تھی۔

Advertisement

ان کی خریدی گئی جائداد کا کچھ حصہ  کولیانہ زمینوں کے حقوق سے متعلق جھگڑے کا حصہ ہے جو کہ 1800 کی دہائی کے وسط میں ہوائی کے مقامی خاندانوں کو دی گئی تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر