
LONDON, ENGLAND – MARCH 08: Sadiq Khan during the #March4Women 2020 rally at Southbank Centre on March 08, 2020 in London, England. The event is to mark International Women’s Day. (Photo by Lia Toby/Getty Images)
لندن: میئر لندن صادق خان نے خبردار کیا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ میں اضافے کے باعث ملازمتیں ختم ہوجائیں گی۔
میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ سال نوں کے استقبال کے لئے ٹریفالگر اسکوائر پو ہونے والی تقریب ملتوی کردی گئی ہے جبکہ یہ فیصلہ لندن میں اومیکرون کے پھیلاؤ کے سبب کیا ہے۔
میئر لندن نے خبردار کیا ہے کہ دارالحکومت بھر میں اومیکرون ویرینٹ میں اضافے کے کیسز کی وجہ سے ملازمتیں ختم ہو جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اومیکرون نے کرسمس پر لوگوں کی امیدوں پر پانی پھیردیا
صادق خان نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ فوری مدد فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جو لاکھوں لوگوں کی قیادت کی ناکامی ہے۔
Due to the surge in Covid cases, we've taken the difficult decision to cancel our NYE event in Trafalgar Square. The safety of Londoners must come first.
A spectacular NYE celebration showcasing our city will still be shown on midnight on BBC1 – I urge all Londoners to tune in. pic.twitter.com/a9tOJ7f9td
— Sadiq Khan (@SadiqKhan) December 20, 2021
ان کا کہنا تھا کہ وقت اب ختم ہورہا ہے، انہیں کام کرنا چاہئیے۔ ہماری عالمی شہرت یافتہ مہمان نوازی، سیاحت اور راتوں کی زندگی سمیت ثقافتی کاروبار پہلے ہی کورونا کی نئی قسم کے باعث سال کے مصروف ترین دنوں میں مشکلات سے دوچار ہے۔
صادق خان نے کہا کہ میں پہلے ہی چانسلر پر زور دیتا رہا ہوں کہ وہ اس مشکل وقت میں کاروباری حضرات کی مدد کے لیے پیکج بنائیں تاکہ وہ اپنے کاروبار کو مستحکم رکھ سکیں جو اگلے سال ہماری معیشت کو آگے بڑھنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔
اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث صادق خان نے ہفتے کا اختتام بڑا واقعہ قرار دیا ہے جبکہ گزشتہ یفتے برطانیہ کی بڑی مارکیٹس، مالز اور شورومز پر گاہکوں کی آمد غیر معمولی طور پر کم رہی۔
دوسری جانب اخبار دی گارجین کے مطابق حالیہ جمع شدہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ برطانیہ میں اِس مرتبہ کرسمس سے قبل ویک اینڈ پر زیادہ گاہکوں نے تجارتی مراکز کا رُخ نہیں کیا۔ اومیکرون ویریئنٹ کے سبب ریٹیل شاپس اور ہوٹلوں میں بھی کام مندا ہی رہا۔
برطانیہ کی ریٹیل انٹیلیجنس فرم ’’اسپرنگ بورڈ‘‘ کے ڈیٹا کے مطابق ہفتے اور اتوار کے روز ملک بھر میں صرف 0.8 فیصد گاہکوں نے خریداری کے لیے بازاروں کا رُخ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اومیکرون سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سامنے آگئیں
گزشتہ دو سال کے مقابلے میں برطانوی شاپنگ سینٹرز پر اتوار کے روز گاہکوں کی تعداد میں 32.9 فیصد کمی دیکھی گئی جس سے دو برس کے دوران کورونا کے باعث ہونے والے نقصان کا ازالہ سوچے بیٹھے دکانداروں کی بمپر دسمبر کمائی کی اُمیدوں پر پانی پھر گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News