Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سامنے آگئیں

Now Reading:

اومیکرون سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سامنے آگئیں

برطانیہ اور کینیڈا نے اپنے عوام سے اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

برطانوی چیف میڈیکل افسر کرس وٹی نے آج اراکین پارلیمنٹ کو ایک آن لائن سوال جواب سیشن کے دوران بتایا کہ ابھی تک اِس بات کی تصدیق نہیں کی جا سکی آیا اومیکرون تباہ کن ہے یا نہیں لیکن اومیکرون کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے برطانوی عوام کو کرسمس سیزن کے حوالے سے اپنے طور پر احتیاطی تدابیر کا انتخاب کرنا ہوگا۔

برطانوی شاہی خاندان اومیکرون ویریئنٹ کے پھیلاؤ کی وجہ سے پہلے ہی کرسمس سے قبل منعقد کیے جانے والے روایتی ظہرانے کی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔

وزیراعظم بورس جانسن نے افواہوں کی پُرزور تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ برطانیہ میں خاموشی سے لاک ڈاؤن نافذ نہیں کریں گے۔

Advertisement

رواں ہفتے برطانیہ میں اومیکرون ویریئنٹ سے متاثرہ مریضوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا ویکسین کی تیسری خوراک یا بوسٹر شاٹ لگوانے کی مہم شروع کی تھی۔

اُدھر کینیڈا میں آج حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تیزی سے پھیلتے اومیکرون ویریئنٹ کے باعث صوبوں میں ویکسینیشن کے عمل کی رفتار بڑھائی جا رہی ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ عوام سفر سے گریز کریں۔

کینیڈین وزیر صحت یان ویس ڈوکلوس نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ واضح طور پر کہنا چاہتے ہیں کہ یہ وقت سفر کرنے کا نہیں ہے۔ کینیڈا میں سماجی رابطے اومیکرون کے پھیلاؤ کا باعث بن رہے ہیں۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کے دوران انتہائی احتیاط برتیں اور بچوں کو ویکسین لگوائیں۔

Advertisement

کینیڈا میں اکتوبر سے کورونا کیسز کی تعداد میں پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران نئے کیسز کی اوسط تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر
روسی صدر 2 روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے
افغانستان، شدید سیلاب سے 300 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر