Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیڈا، میڈیکل ایسوسی ایشن جرنل میں حجاب کے خلاف مضمون پر شدید ردعمل

Now Reading:

کینیڈا، میڈیکل ایسوسی ایشن جرنل میں حجاب کے خلاف مضمون پر شدید ردعمل

دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کا بڑھتا رجحان کسی طور تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ بڑے بڑے ترقی یافتہ ممالک کے تعلیم یافتہ اور پروفیشنلز بھی نفرت کی اِس لہر سے محفوظ نہیں رہے۔

کینیڈا میں کینیڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے جرنل (سی ایم اے جے) میں مسلمان خواتین کے حجاب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا گیا۔

شدید ردعمل سامنے آنے پر مضمون کے آن لائن ورژن کو کینیڈین میڈیکل ایسوسی ایشن جرنل کی ویب سائٹ سے ہٹا کر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں تسلیم کیا گیا کہ مضمون کا ادارتی عمل غلط اور متعصب تھا۔ جرنل انتظامیہ نے قارئین اور ملک میں بسنے والے مسلمانوں سے معافی طلب کی ہے۔

Advertisement

کینیڈین میڈیکل ایسوسی ایشن جرنل کے گزشتہ شمارے میں پیڈیا ٹرک سرجن ڈاکٹر شیرف ایمل نے اپنی تحریر میں جرنل کے سرورق پہ شائع ایک بچی کی حجاب میں تصویر پر تنقید کرتے ہوئے اُسے گمراہ کُن قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ہیڈ اسکارف (حجاب) بچوں کے ساتھ زبردستیوں اور بد سلوکیوں کا ذریعہ ہے۔

Advertisement

نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمز، کینیڈین مسلم ایڈوائزری کونسل اور کینیڈین مسلم میڈیکل ایسوسی ایشن سمیت کچھ غیر سرکاری تنظیموں نے بھی اس مضمون کو اسلامو فوبک ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کینیڈین میڈیکل ایسوسی ایشن جرنل پر زور دیا کہ وہ اس  تکلیف دہ مواد کو فوری طور پر ہٹائے۔

کینیڈین میڈیکل ایسوسی ایشن جرنل کی چیف ایڈیٹر ڈاکٹر کرسٹن پیٹرک نے کہا کہ مضمون کی اشاعت کے بعد انہیں بہت سے اداروں اور افراد کی جانب سے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جس پر اُنہوں نے مضمون کو واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے معافی بھی مانگی۔

Advertisement

ڈاکٹر کرسٹن کا کہنا تھا کہ کینڈین مسلمان طبقے کی اکیڈمی میں عدم نمائندگی ایک کمی تھی جس کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ اِس مضمون سے اپنے ہم منصبوں اور طلبا و طالبات سمیت متعدد افراد کے جذبات مجروح ہونے پر دلی طور پر معذرت خواہ ہیں اور اِس غلطی کی تمام تر ذمہ داری قبول کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز دنیا بھر میں تماشہ بن گئے
پہلگام  واقعہ کے بعد لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر بھارتیوں کا حملہ ناکام
پہلگام حملہ: سوشل میڈیا پر جعلی خبریں زیرِگردش، عالمی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات
بھارت کا بڑھتا جنگی جنون، دفاعی ماہرین کا جنگ سے باز رہنے کا مشورہ
تلخ کلامی کے بعد امریکی اور یوکرینی صدور کی پہلی ملاقات
ایران کے شہر بندر عباس میں دھماکا،8جاں بحق،750 سے زائد افراد زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر