
واشنگٹن: امریکی محکمہ صحت نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون کو ڈیلٹا سے کم خطرناک قرار دے دیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ صحت کے چیف میڈٰیکل ایڈوائزر ڈاکٹر انتھونی فاوچی کا کہنا ہے کہ ابتدائی نتائج کے مطابق کورونا کی نئی قسم اومی کرون ڈیلٹا ویرینٹ سے کم خطرناک ہوسکتی ہے۔
ڈاکٹر فاوچی کا کہنا تھا کہ اومی کرون کی شدت کے بارے میں حتمی نتائج اخذ کرنے سے پہلے سائنسدانوں کو مزید معلومات درکار ہیں لیکن ابھی ہمیں محتاط رہنا چاہئیے کہ یہ ڈیلٹا سے کم متاثر کرتا ہے یا کوئی زیادہ بیمار نہیں ہوسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے پھیلاؤ کا خدشہ؛ پاکستان نے مزید 8 ممالک پر سفری پابندیاں عائدکردیں
انہوں نے افریقی ممالک سے آنے والے غیر ملکیوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت دینے کا عندیہ دیتے کہا کہ جنوبی افریقہ سمیت دیگر افریقی ممالک پر پابندی کو ہم اچھا نہیں سمجھتے۔
ڈاکٹر فاوچی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ تھوڑے عرصے میں ہم یہ پابندی ہٹادیں گے، بائیڈن انتظامیہ اس پر غور کررہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تک امریکا کی ایک تہائی ریاستوں میں اومی کرون کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ امریکا میں 99 فیصد کیسز ڈیلٹا ویرینٹ کے ہیں۔
اس حوالے سے عالمی اداری صحت کا کہنا ہے کہ اگر اومی کرون کم خطرناک بھی ہے تب بھی ایک اہم مسئلہ ضرور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اومی کرون 38 ممالک تک پہنچ گیا ہے، ڈبلیو ایچ او
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اومی کرون سے متاثرہ ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا تھا کہ دنیا کے تمام ممالک اپنے نظام صحت کو مضبوط بنائیں اور ایس او پیز پرسختی سے عمل درآمد کر وائیں۔
دوسری جانب پاکستان نے اومی کرون پھیلاوں کے خدشے کے پیش نظر مزید 8 ممالک پر پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ این سی او سی نے کیٹیگری سی کے ممالک میں کیا اضافہ کیا ہے۔
این سی او سی کے مطابق مزید جن ممالک پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں جنوبی افریقہ ، نیدر لینڈز، آئرلینڈ، ہنگری، کروشیا، سلووینا، پولینڈ، ویتنام، لیسوتھو، موز مبیق، نمیبیا، زمبابوے اور بوٹسوانا شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News