Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترک لیرا کی قدر میں پھر ریکارڈ کمی، صدر کی بینک حکام سے ہنگامی ملاقات

Now Reading:

ترک لیرا کی قدر میں پھر ریکارڈ کمی، صدر کی بینک حکام سے ہنگامی ملاقات

ترکی کی کرنسی لیرا امریکی ڈالر کے مقابلے میں نئی کم ترین قیمت پر پہنچ گئی۔ لیرا کی قدر میں 7 فیصد تک کی کمی ہوئی اور یہ ایک ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 15 لیرا تک پہنچ گیا۔ گزشتہ ایک برس میں لیرا ڈالر کے مقابلے میں اپنی نصف قدر کھو چکا ہے۔

ترک کرنسی کی قدر میں اس حیرت انگیز کمی کی وجوہات حکومت کی موجودہ اقتصادی پالیسیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔ متعدد ترک ماہر معاشیات صدر اردوان کی معاشی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔

صدر اردوان کی ہدایت پر مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ 4 فیصد تک کم کر دیا تھا جس میں رواں ہفتے مزید کمی کی جائے گی۔ پالیسی ریٹ مرکزی بینک کی طرف سے کمرشل بینکوں اور قرض دہندگان کو دی جانے والی رقوم پر سود ہوتا ہے۔

آج صدر اردوان نے وزیر خزانہ، مرکزی بینک کے صدر اور ریاستی بینکوں کے حکام سے ہنگامی ملاقات بھی کی جس میں مارکیٹ کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

Advertisement

ترک کرنسی کی قدر میں کمی ایسے وقت ہوئی جب مرکزی بینک کی کوشش تھی کہ ایک لیرا کی قدر چودہ امریکی ڈالر سے زیادہ نہ گرے۔ مرکزی بینک نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران فارن ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالرز فروخت کرنا بھی شروع کر دیے تھے۔

صرف گزشتہ ماہ ہی ترکی میں افراطِ زر کی شرح میں 21.3 فیصد اضافہ ہوا جس کے ملکی معیشت پر انتہائی برے اثرات مرتب ہوئے کیونکہ ترک اقتصادیات کا زیادہ تر دارومدار درآمدات پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر