Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی کسانوں کی فتح مارچ کے ساتھ گھروں کو واپسی

Now Reading:

بھارتی کسانوں کی فتح مارچ کے ساتھ گھروں کو واپسی

Farmers ride on a tractor as they leave the protesting site at the Delhi-Uttar Pradesh state border in Ghazipur on December 11, 2021, as Indian farmers formally ended year-long mass protests after Prime Minister Narendra Modi abandoned his push for agricultural reforms. (Photo by Prakash SINGH / AFP)

نئی دہلی: 15 ماہ سے احتجاج میں بیٹھے بھارتی کسان فتح مارچ کے ساتھ اپنے آبائی علاقوں کی طرف لوٹ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 15 ماہ سے نئی دہلی سے متصل سنگھو، ٹکری اور غازی پور کی سرحدوں پر احتجاج میں بیٹھے بھارتی کسان ’فتح مارچ‘ کرتے ہوئے پنجاب اور ہریانہ کی ریاستوں کو لوٹ جائیں گے۔

بھارتی میڈٰیا کے مطابق کسان ان علاقوں سے اپنی عارضی رہائش گاہوں کو ختم کررہے ہیں تاہم وہ کچھ تقریبات میں حصہ لے کر واپس لوٹ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کی 56 انچ چھاتی سکڑ گئی، کسانوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

Advertisement

رپورٹس کے مطابق بھارتی کسان ٹریکٹرز میں اپنے گھروں کو واپسی جائیں گے جبکہ ان کے استقبال کے لیے سڑکوں پر خصوصی انتظامات بھی کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 19 نومبر کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے متنازع زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد 29 نومبر کو بھارتی پارلیمنٹ نے اس متنازع قانون کے خاتمے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت میں ایک سال سے کسان مودی حکومت کی جانب سے زرعی اصلاحات کے خلاف احتجاج کررہے تھے جبکہ یہ احتجاج پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش سمیت مختلف علاقوں میں جاری تھا۔

ان احتجاج کے دوران کئی پرتشدد مظاہرے بھی دیکھنے کو ملے جس میں بی جے پی اور کسانوں کے کئی کارکن ہلاک ہوچکے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: جنرل بپن راوت کی موت مودی کے لئے بڑا دھچکا

ان احتجاج کے دوران ایک عجیب حادثہ بھی سامنے آیا جب ایک بی جے پی کے وزیر کے بیٹے کی گاڑی نے احتجاج میں بیٹھے کسانوں کو کچل دیا تھا۔

اس واقعے کے بعد کسانوں نے وزیر کے بیٹے کی گاڑی کو نظر آتش کرتے ہوئے گاڑی میں سوار 4 افراد کو قتل کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوبل انعام کا وقار ختم ہوچکا، امن کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو نوازا گیا، پیوٹن
میلانیا ٹرمپ اور پیوٹن میں رابطے بڑھنے لگے ، ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار
ماریا کورینا نے اپنا نوبیل امن ایوارڈ صدر ٹرمپ کے نام کردیا
ٹرمپ نوبیل امن انعام 2025 کےلئے ماریا کورینا سے زیادہ مستحق تھے، ترجمان وائٹ ہاؤس کی فیصلے پر تنقید
امن کا نوبیل انعام 2025 : ٹرمپ کے خواب چکنا چور کرنے والی ماریا کورینا کون ہیں؟
نیوز بریک کے دوران خاتون اینکر کی میز پر اچانک چوہے کی انٹری ، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر