Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی پابندیوں کا جواب دیا جائے گا، چین کا انتباہ

Now Reading:

امریکی پابندیوں کا جواب دیا جائے گا، چین کا انتباہ

چینی شہریوں اور اداروں پر امریکی پابندیاں عائد کیے جانے کے اعلان پر چین نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی ’’اندھا دھند‘‘ پابندیوں کا جواب دیا جائے گا۔

امریکا نے جمعے کے روز متعدد چینی شہریوں اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ امریکا کا چینی آرٹیفیشل انٹلیجنس کمپنی ’’سینس ٹائم‘‘ پر الزام ہے کہ اس نے چہرے کی شناخت کے ایسے پروگرام تیار کیے ہیں جن سے نسلی اقلیتوں اور بالخصوص ایغور اقلیتوں کی نشاندہی کرکے انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا کا یہ الزام جھوٹ اور غلط اطلاعات پر مبنی ہے۔ ترجمان وانگ وین بن نے امریکی اقدامات کو ’’گھٹیا کارروائی‘‘ قرار دیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم امریکا سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی آڑ میں چینی شہریوں اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا غلط فیصلہ فوری واپس لے، چین کے داخلی امور میں مداخلت کرنا اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانا بند کرے۔

Advertisement

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیجنگ اپنی قومی خود مختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے دفاع کے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے ایغور مسلم اقلیتوں کے حوالے سے چین کی پالیسی کا بھی دفاع کیا اور کہا امریکا کے عاقبت نا اندیش اقدامات چین کی ترقی کو روک نہیں سکتے۔

امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین سائبر سکیورٹی اور ٹیکنالوجی میں برتری سے لے کر ہانگ کانگ اور سنکیانگ میں انسانی حقوق جیسے کئی معاملات پر اختلافات ہیں۔

صدر بائیڈن نے چین کے حوالے سے بڑی حد تک اپنے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو برقرار رکھا ہے۔ ان کے مطابق چین امریکا کے لیے ایک واضح چیلنج ہے۔

بلیک لسٹ کیے جانے کی وجہ سے ان امریکی بینکوں اور سرمایہ کاروں کے لیے ’’سینس ٹائم‘‘ میں سرمایہ کاری کرنا ناممکن ہوگیا جو بالعموم ہانگ کانگ میں رجسٹر کیے جانے والے آئی پی او (ابتدائی پبلک آفر) میں سرمایہ کاری کرتی ہیں۔ ’’سینس ٹائم‘‘ نے بلیک لسٹ کیے جانے کے بعد گزشتہ روز ہانگ کانگ میں 767 ملین ڈالر کی آئی پی او کو ملتوی کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
بھارت میں مٹی کے طوفان، بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دئیے
مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے دوران اظہار رائے پر کڑی پابندیاں عائد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر