Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا میں جمپنگ کیسل نے 4 بچوں کی جان لے لی

Now Reading:

آسٹریلیا میں جمپنگ کیسل نے 4 بچوں کی جان لے لی

آسٹریلیا میں جمپنگ کیسل (جھولے) سے گر کر 4 بچے ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ڈیونپورٹ کے ایک پرئمری اسکول میں بچوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا تھا، اس سلسلے میں کئی جھولے نصب کئے گئے، جن میں سے ایک جمپنگ کیسل بھی تھا۔

بچوں کی ایک بڑی تعداد جمپنگ کیسل سے لطف اندوز ہورہی تھی کہ اس دوران ہوا کے تیز جھونکا آیا، جس کی وجہ سے کئی بچے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور جھولے سے نیچے گر پڑے۔

ڈیونپورٹ کی پولیس نے واقعے میں 4 بچوں کی ہلاکت اور 5 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مقامی انتطامیہ کا کہنا تھا کہ جمپنگ کیسل کی زمین سے اونچائی 10 میٹر سے زائد تھی ، جس کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ ہوا۔

Advertisement

آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے بچوں کی ہلاکت کو دل دہلا دینے والا اندوہناک واقعہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے لئے تفریح سے بھرپور دن کس طرح ایک سانحے میں بدل جاتا ہے، اس طرح کے واقعات انسان کا دل توڑ دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں جھولوں سے گر کر حادثات ہوتے رہتے ہیں، چند برس قبل کراچی کے ایک امیوزمنٹ پارک میں بھی جھولا گرنے سے کچھ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر