Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کو یوکرائن پر حملے سے روکا جائے، یوکرائنی وزیر خارجہ کی نیٹو سے اپیل

Now Reading:

روس کو یوکرائن پر حملے سے روکا جائے، یوکرائنی وزیر خارجہ کی نیٹو سے اپیل

یوکرائن نے روس کو حملہ آور ہونے سے باز رکھنے کی خاطر نیٹو رکن ممالک سے مدد کی پُر زور اپیل کردی۔

یوکرائنی وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے آج نیٹو ممالک کے سفارت کاروں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ روس ان کی سرحدوں پر فوج تعینات کر رہا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ روسی مداخلت کو روکنے کے لیے پابندیوں کا ایک پیکج تیار کرنا چاہیے۔

لیٹویا کے دارالحکومت ریگا میں ہونے والی نیٹو رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں یوکرائنی وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے تین نکاتی منصوبہ بھی پیش کیا جس کے مطابق روس کے ساتھ رابطے کی خاطر ایک واضح چینل بنایا جائے، روس پر پابندیوں کا ایک مسودہ ترتیب دیا جائے اور یوکرائنی دارالحکومت کیف کی عسکری مدد میں اضافہ کیا جائے۔

یوکرائنی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگر منظم منصوبہ بندی کی جائے تو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو سنگین قدم اٹھانے سے روکا جا سکتا ہے۔ سابق سوویت ریاست یوکرائن یورپی یونین اور نیٹو میں شمولیت کی خواہاں ہے۔

Advertisement

اس موقع پر نیٹو اتحاد کے چیف ژینس شٹولٹن برگ نے خبردار کیا کہ اگر روس نے یوکرائن میں عسکری کارروائی کی تو ماسکو حکومت کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں نیٹو رکن ممالک روس پر پابندیاں بھی عائد کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ نیٹو اتحاد پابندیوں کی سفارش اور مسودہ تیار کرنے کا مجاز ہے۔

ادھر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرائن اور نیٹو ممالک کی فوجی مشقوں اور صف آرائیوں سے روسی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ پیوٹن نے واضح کیا کہ اگر امریکا اور نیٹو نے یوکرائن میں میزائل سسٹم نصب کیا تو روس جوابی کارروائی پر مجبور ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر