نائجیریا میں کورونا ویکسین کی 10 لاکھ سے زائد خوراکیں زائد المعیاد ہوکر ناکارہ ہوگئیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا میں گزشتہ ماہ کورونا کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے والی ویکیسن کی 10 لاکھ خوراکیں زائد المعیاد ہوکر ناقابل استعمال ہوگئی ہیں۔ ایکسپائر ہونے والی خوراکوں کی گنتی کا عمل اب بھی جاری ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ضائع ہونے والی ویکسین ایسٹرا زینیکا تھی اور اسے یورپ نے بطور امداد نائجیریا کو فراہم کی تھی۔ فراہم کی گئی ویکسین کا کچھ حصہ 4 سے 6 ہفتوں میں ہی ایکسپائر ہوجانا تھا۔
متعلقہ خبر: فرانس میں کورونا وبا کے باعث نئی پابندیاں عائد
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دنیا میں کہیں بھی کورونا ویکسین کے ضیاع کا سب سے بڑا واقعہ ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ افریقا میں ویکسی نیشن کا عمل کس قدر توجہ طلب ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق نائجیریا افریقا کا سب سے زیادہ گنجان آباد ملک ہے جہاں 20 کروڑ کی آبادی کے صرف 4 فیصد بالغ افراد نے ویکیسنیشن کرائی ہے۔
متعلقہ خبر: کورونا سے صحتیاب افراد اومیکرون وائرس کا شکار بننے لگے
افریقی ملکوں کے سربراہان عالمی برادری سے کورونا ویکسین کی فراہمی کا مسلسل مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ ان ملکوں میں ویکیسی نیشن کا عمل دنیا کی دیگر اقوام کے مقابلے میں انتہائی کم ہے، اسی وجہ سے افریقا میں کورونا کی اومی کرون قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے ویکسین کے ایکسپائر ہونے کی تصدیق کی ہے لیکن اس کی اصل تعداد بتانے سے گریز کیا ہے۔
متعلقہ خبر: اولین اومیکرون کیسز کا تعلق نائجیریا سے ہونے کی تصدیق
اپنے بیان میں ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ کسی بھی مرض کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے سے متعلق منصوبے میں ویکسین کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہمیشہ رہتا ہے، کورونا ویکسین کا ضیاع بھی ایک عالمی رجحان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News